اسلام آباد ( آن لائن) وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چودھری نے سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی سے ملاقات کی ، ملاقات میں دوطرفہ تعلقات اور باہمی تعاون کو فروغ دینے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر فواد چودھری نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات صرف حکومتی سطح تک محدود نہیں بلکہ یہ تعلقات سعودی اور پاکستانی قوم کے مابین قائم ہیں پاک سعودی تعلقات ناقابل تسخیر ہیں اور عالمی منظر نامے کی تبدیلی پر منحصر نہیں سعودی
ولی عہد شہزادہ محمد بن سلطان کا دورہ پاکستان اور وزیراعظم عمران خان کا دورہ سعودی عرب پاک سعودی تعلقات کی مضبوطی کا عکاس ہے ۔ اس مو قع پر سعودی سفیر پاکستان کے ہر شعبے میں بھرپور تعاون جاری رکھنے کے عزائم کا اظہار کیا۔