بی آر ٹی بسوں میں نسوار لانے پر پابندی

614

پشاور: بی آر ٹی کی بسوں میں صفائی کی صورتحال برقرار رکھنے کیلئے انتظامیہ نے بسوں میں نسوار اور تمباکو جیسی اشیاء کے استعمال اور ساتھ رکھنے پر پر پابندی لگا دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پشاور میں بی آر ٹی بسوں میں نشہ آور اشیاء جن میں نسوار بھی شامل ہے، کا استعمال اور ان کو ساتھ رکھنے پر مسافروں پر پابندی عائد کردی ہے۔

میٹرو بس میں کورونا ایس او پیز کے تحت بغیر ماسک کے مسافروں کو سوار ہونے کی اجازت بھی نہیں ہے۔

واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے پشاور میں بی آر ٹی منصوبے کا افتتاح 13 اگست کو کیا تھا، اس کا ستائیس کلومیٹر طویل ہے جس پر 220 ائیر کنڈیشنڈ بسیں چلائی جا رہی ہیں۔