ڈھائی لاکھ کی مالیت کے سونے کے پتھر دریافت

448

آسٹریلیا میں دو مزدوروں نے کھدائی کے دوران دو خام سونے کے پتھر دریافت کیے ہیں جن کی مالیت دھائی لاکھ دالر ہے۔

برینٹ شینن اور ایتھن ویسٹ نامی ان مزدوروں کو یہ پتھر ریاست وکٹوریا میں کھدائی کے دوران ملے ہیں جہاں انہوں نے میٹل ڈیٹیکٹرز (دھات کی کھوج کے لیے استعمال ہونے والے آلات) کا بھی استعمال کیا۔

سونے کے ان دو ٹکڑوں کو ملا کر وزن 3.5 کلو گرام بنتا ہے جس کی مالیت ڈھائی لاکھ ڈالر بتائی جارہی ہے۔