کیا آپ آئلی جِلد سے پریشان ہیں؟ یہ ٹوٹکے آزمائیں

502

آئلی جلد کو حساسیت کے باعث زیادہ توجہ کی ضرورت ہوتی ہے۔ اگر آپ کی جلد معمولی آئیلی ہے تو دن میں کم از کم دو مرتبہ اپنا چہرہ دھوئیں لیکن اگر آپ کی جلد بہت زیادہ آئلی ہے تو جلد پر آنے والی اضافی چکنائی صاف کرنے کے لئے کوئی بہترین ٹونر استعمال کریں۔

کلینزنگ پراڈکٹ کا انتخاب اپنی جلد کی مناسبت سے کریں اگر آپ کی آئیلی ہے تو آپ بنیادی کلینزنگ پراڈکٹ صابن یا اسٹرنجنٹ قسم کا کوئی کلینزر استعمال کریں مگر اس بات کا خیال رہے کہ اس میں جلد کو نرم کرنے والا کوئی جز معمولی مقدار میں ہو یا بالکل شامل نہ ہو۔

جلد کے اضافی چکنائی کو دور کرنے کے لئے دوپہر اور سہ پہر میں کسی بھی اچھے ٹونر یا اسٹرنجنٹ میں روئی بھگو کر چکنے حصوں کو صاف کرلیں۔ آئیلی جلد سے چھٹکارا پانے کے لیے اپنے منہ کو دن میں کم از کم ۳ دفعہ دھوئیں۔

شہد بھی آئلی جلد کے لیے بہت مفید ہے۔ یہ اینٹی بیکٹیریل اور اینٹی سیپٹیک صلاحیتوں کی بدولت، تیل اور مہاسے سے متاثرہ جلد کو فائدہ پہنچا سکتا ہے۔

انڈے کی سفیدی اور لیموں بھی آئیلی جلد کے لئے ایک دیسی علاج ہے۔ دونوں اجزاء جلد میں موجود چھیدوں کو ختم کرنے میں مدد کرتے ہیں۔ لیموں اور اس جیسے دوسرے پھلوں میں موجود ایسڈ تیل جذب کرنے میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔