مریخ پر پانی کی کھوج

331

2001 میں سیارہ مریخ پر بھیجے گئے مارس اوڈیسی (Mars Odessey) مشن جو  دراصل ایک مشین تھی، کے ذریعے جو ڈیٹا حاصل کیا گیا وہ سائنسدانوں کیلئے حیران کُن تھا۔

مشن کا مقصد مریخ کی سطح سے متعلق جانچ پڑتال کرنا تھا۔ 2002 میں مارس آڈیسی نے جو ڈیٹا زمین پر بھیجا اس سے پتہ چلا کہ مریخ کی سطح کے نیچے اچھی خاصی مقدار میں برف کے آثار موجود ہیں۔

سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ اس بات کا قوی امکان ہے کہ مریخ پر کبھی پانی موجود رہا ہو اور سائنس کے مطابق جہاں پانی ہو وہاں زندگی کے آثار بھی لازمی ہوں گے۔