لندن: ایسٹ برسٹل آکشنز نامی برطانوی نیلام گھر میں مہاتما گاندھی کا چشمہ 3 لاکھ 40 ہزار ڈالر میں فروخت ہوگیا۔
غیر ملکی نیوز ایجنسی کے مطابق ایسٹ برسٹل آکشنز نامی برطانوی نیلام گھر کو یہ چشمہ لیٹر باکس میں ملا تھا جس کے ساتھ ایک خط بھی تھا۔ جس شخص نے یہ خط لکھا تھا، اس کے مطابق مہاتما گاندھی نے اپنی یہ عینک اس شخص کے چچا کو تحفے میں دے دی تھی۔
ایسٹ برسٹل آکشنز کا کہنا ہے کہ مہاتما گاندھی نے 1920 یا 1930 کی دہائی میں اپنا یہ چشمہ بھیجنے والے شخص کے ایک چچا کو اُس وقت تحفے میں دے دیا تھا جب وہ جنوبی افریقہ میں مقیم تھے اور برٹش پٹرولیم کمپنی میں ملازم تھا۔