شراب کیس‘عتیقہ اوڈھوباعزت بری

106

راولپنڈی(صباح نیوز) اداکارہ عتیقہ اوڈھو کو 2 بوتل شراب کیس میںباعزت بری کردیا گیا۔ سول عدالت میں اداکارہ عتیقہ اوڈھو کے خلاف شراب کیس کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے 9 سال بعد فیصلہ سناتے ہوئے عتیقہ اوڈھو کو 2 بوتل شراب کیس میں باعزت بری کردیا۔عدالت نے فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ اداکارہ کے خلاف کوئی ثبوت نہیں لہٰذا انہیں بری کیا جاتا ہے۔