آٹا و چینی جلدسستا ہوگا ، ذخیرہ اندوزوں کو برباد کردینگے،شیخ رشید

105

راولپنڈی (صباح نیوز) وفاقی وزیر برائے ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ آٹا و چینی جلدسستا ہوگا ، ذخیرہ اندوزوں کو برباد کردینگے،عمران خان اگر کسی مشکل میںپھنس بھی گیا تو وہ کوئی بھی بڑا فیصلہ کرسکتا ہے لیکن اپوزیشن کو این آر او نہیں دے گا، ان کو شرمندگی ہو گی اور ان کو عدالتوں کے ٹرائل سے گزرنا ہو گا۔ راولپنڈی میں کالج کی افتتاحی تقریب سے خطاب کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہشہباز شریف کو مریم پھنسانے جارہی ہے، شہباز شریف جب اپنی تاش لگاتا ہے تو وہ اس کی ساری تاش کو بکھیر دیتی ہے، جتنے پتھر مریم نواز کی نیب پیشی پر تھیلوں میں لائے گئے اور مارے گئے وہ نیب کو نہیںمارے گئے بلکہ شہباز شریف کی سیاست کو مارے ہیں اور ایک ایک پتھر شہباز شریف کی سیاست کولگا ہے۔ حکومت نواز شریف کو اشتہاری قراردینے کے ساتھ ساتھ انہیں واپس لانے کے لیے عدالت میں بھی جائے گی۔بلاول بھٹو ابھی بچہ ہے کچا ہے ، رہنے دو اس کو کیا ہے۔ عثمان بزدار کا کچھ نہیں ہونا، عثمان بزدار رہے گا اور عثمان بزدار قائم دائم ہے۔