کوہاٹ ‘5 بچے تالاب میں ڈوب کر جاںبحق

115

کوہاٹ (آن لائن) کوہاٹ کے نواحی علاقہ کیڑی شیخان میں5 بچے برساتی تالاب میں ڈوب کر جاںبحق ہوگئے۔لاشوں کو مقامی افراد نے اپنی مدد آپ کے تحت پانی سے نکال کر اسپتال پہنچایا۔ ہلاک شدگان بچے بہن بھائی تھے۔ علاقہ مکینوں کے مطابق ایک بچی کا اچانک پائوں پھسلا اور وہ برساتی تالاب میں جاگری جس کی چیخ و پکار سن کر مزید بہنیں اور بھائی اس کو بچانے آئے جو باری باری پانی میں اترتے گئے اور تمام بچے پانی میں ڈوب گئے۔ بچوں کی عمریں بالترتیب 5 سال سے 15 سال تک تھیں۔ یہ دردناک خبر سنتے ہی علاقے کی فضا سوگوار ہو گئی۔ جاںبحق بچوں کا تعلق ضلع اورکزئی سے ہے اور ان کی لاشوں کو آبائی علاقے روانہ کر دیا گیا۔