نواز شریف ودیگر کیخلاف پلاٹ الاٹمنٹ ریفرنس کا تحریری حکم جاری

97

لاہور (آن لائن) ا حتساب عدالت نے نواز شریف سمیت دیگر کے خلاف پلاٹ الاٹمنٹ ریفرنس کا تحریری حکم جاری کر دیا، عدالت کی جانب سے جاری کیے گئے تحریری حکم میں کہا گیا ہے کہ نواز شریف متعدد بارطلب کرنے کے باوجود عدالت میں پیش نہیں ہوئے۔سابق وزیراعظم کی طلبی کے لیے انکے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے گئے۔ ماڈل ٹاؤن تھانے
کی پولیس کے مطابق نواز شریف ماڈل ٹائون اپنی رہائش گاہ پر موجود نہیں ہیں۔ اچنبے کی بات ہے کہ پولیس کو ملک کے وزیر اعظم اور وزیر اعلیٰ رہنے والے نواز شریف کی کسی اور رہائش گاہ کا علم نہیں۔ احتساب عدالت کے تحریری حکم میں مزید کہا گیا ہے کہ پولیس عدالت کا وقت ضائع کر رہی ہے۔ بظاہر پولیس اہلکار متعلقہ تھانے میں ہی بیٹھ کہ رپورٹ تیار کر کہ عدالت میں پیش کر رہے ہیں۔ آئندہ سماعت پر نواز شریف کے وارنٹ گرفتاری پر عملدرآمد سے متعلق پولیس کے سینئر آفیسر خود عدالت میں پیش ہوں۔ نواز شریف اور دیگر کے خلاف پلاٹ الاٹمنٹ ریفرنس پر مزید کاروائی 3ستمبر کو ہو گی۔