حاصل بزنجو کا انتقال‘سینیٹ اور قومی اسمبلی کا اجلاس ملتوی

106

اسلام آباد (صباح نیوز‘آن لائن)سینیٹ اجلاس کی کارروائی نیشنل پارٹی کے سربراہ سینیٹر میر حاصل بزنجو کے انتقال کے سوگ میں نہ ہوسکی، مرحوم کی سیاسی خدمات کو خراج عقیدت کرتے ہوئے ایوان بالا نے متفقہ
تعزیتی قراداد منظورکرلی ، تعزیتی قراداد کی کاپی سینیٹرحاصل بزنجومرحوم کے خاندان کو بھیج دی گئی ہے۔علاوہ ازیںقومی اسمبلی کااجلاس مرحوم سینٹر میر حاصل بزنجو کی وفات کے پیش نظر فاتحہ خوانی کے بعد سوموار تک ملتوی کر دیا گیا ہے۔،مرحوم کی جمہوریت کے لیے انتھک کاوشوں پر قومی اسمبلی میں خراج تحسین پیش کی گئی۔