عوامی تحریک کا سندھ تقسیم کیخلاف احتجاج و مظاہروںکا اعلان

141

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) عوامی تحریک کی مرکزی اسٹینڈنگ کمیٹی کا اجلاس مرکزی صدر ڈاکٹر رسول بخش خاصخیلی کی زیر صدارت پلیجو ہاؤس میں ہوا جس میں سندھ کی تقسیم کی سازش، زمینوں پر قبضے، پانی پر ڈاکہ، غیر قانونی آباد کاری اور وسائل کی لوٹ مار کے خلاف 2ستمبرسے 4اکتوبر تک ایک ماہ سندھ بھر میں احتجاجی ریلیوں اور مظاہروں کا اعلان کیا گیا۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے رسول بخش خاصخیلی نے کہاکہ بلاول زرداری نے مرجائیں گے سندھ نہیں دیں گے کا صرف نعرہ لگایا عملاً انہوںنے سندھ کا سودا کردیا ہے۔پیپلزپارٹی ایک جانب کراچی کمیٹی میں شامل ہے دوسری جانب عوام کو دھوکا دینے کے لیے اس کے خلاف مظاہرے بھی کررہی ہے انہوںنے کہاکہ قیام پاکستان سے آج تک وہ لوگ ملک پر بل واسطہ اور بلا واسطہ قاض ہیں جنہوںنے قائد اعطم کے نظریات کے بر خلاف ون یونٹ کی کوشش کی اور آج بھی سندھ کو فتح کیا ہوا علاقہ سمجھ کر اس کے وسائل پر قبضہ کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔