گارڈین کورٹ کی یوسف گیلانی کی بیٹی کو آخری مہلت

144

لاہور (آن لائن) سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کی بیٹی فضا بتول کے بیٹے کی ملاقات کے معاملے پر گارڈین کورٹ نے فضا بتول گیلانی کو جواب جمع کرانے کی آخری مہلت دے دی۔ گارڈین کورٹ نے فضا
بتول کے سابق شوہر خرم خان کی درخواست پر سماعت کی، درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ عدالتی حکم کے باوجود سابق اہلیہ نے بیٹے سے ملاقات نہیں کرائی۔ عدالت قانون کے مطابق بیٹے سے ملاقاتیں کروانے کا حکم دے۔ عدالت نے درخواست پر مزید سماعت 24 اگست تک ملتوی کردی ۔