9 اور 10 محرم الحرام پر پنجاب میں ڈبل سوار پر پابندی کا نوٹیفکیشن جاری

228

لاہور (آن لائن) محکمہ داخلہ پنجاب نے 9 اور 10 محرم الحرام کے موقع لاہور سمیت صوبے بھر میں موٹر سائیکل پر ڈبل سوار پر پابندی عائد کرنے کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے جس کے مطابق بوڑھے شہری، بچے اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ملازمین اس
پابندی سے مستثنیٰ ہوں گے، نوٹیفکیشن میں لاہور سمیت پنجاب بھر کے اضلاع کی پولیس کو ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ وہ محرم الحرام کے دونوں دنوں میں ڈبل سواری پر پابندی کو یقینی بنائیں۔