اسلام آباد (اے پی پی)نیب خیبرپختونخوا نے اسلامی مضاربہ کے نام پر سرمایہ کاری کے تحت 105.87 ملین روپے لوٹنے والے ملزم عبدالعزیز کو ضلع ہنگو سے گرفتار کر لیا
ہے۔مذکورہ ملزم کے خلاف متعدد شکایات پر انکوائری شروع کی۔ ملزم نے میسرز القریش انٹرپرائزز اور انڈولس ٹریڈنگ ایف زیڈ سی کے نام پر جعلی مضاربہ کاروبار میں سرمایہ کاری کے لیے معصوم شہریوں سے بڑے پیمانے پر لوٹ مار کی۔