پاکستان ایک عظیم ملک اور قوم بن رہا ہے ،صدرعارف علوی

111

اسلام آباد ( آن لائن) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ پاکستان ایک عظیم ملک اور قوم بن رہا ہے جس کے لوگ پسماندہ طبقات کی دیکھ بھال کرنے والے اور محنتی ہیں۔جمعہ کو اپنے ایک ٹویٹ میں انہوں نے قوم کے نظم و ضبط کو سراہا جس نے معاشرہ میں دہشت گردی اور انتشار جیسے بڑے چیلنجز پر قابو پایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ قوم میں مایوسی کی بجائے امید پیدا کرنی چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ اب بھی کام کرنے کی ضرورت ہے تاہم میں اس وقت ناامیدی کیبجائے امید کی کرن پھیلانے کی کوشش کر رہا ہوں۔