نواز شریف کی جانب سے میر شکیل کو پلاٹوںکی الاٹمنٹ کے ریفرنس کا تحریری حکم جاری

115

لاہور (نمائندہ جسارت) لاہور کی احتساب عدالت نے نواز شریف کی طرف سے بحیثیت وزیراعلیٰ پنجاب نجی کاروباری شخصیت و نجی اخبار کے مالک میر شکیل الرحمن کو جوہر ٹاو¿ن لاہور میں پلاٹوں کی غیر قانونی الاٹمنٹ سے متعلق ریفرنس کا تحریری عبوری حکم جاری کردیا، جس میں کہا گیا ہے کہ نواز شریف متعدد بار طلب
کرنے کے باوجود عدالت میں پیش نہیں ہوئے، جس کی وجہ سے نواز شریف کی طلبی کےلیے ان کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے گئے، عدالت نے نواز شریف کے وارنٹ گرفتاری پر عملدرآمد سے متعلق پولیس کے سینئر افسر کو ذاتی حیثیت میں عدالت میں پیش ہونے کا حکم دیتے ہوئے مزید کارروائی 3 ستمبر تک ملتوی کردی۔