کراچی (رپورٹ:منیرعقیل انصاری) کراچی کے مختلف علاقوں میں مون سون کے پانچویں اسپیل میں مسلسل دوسرے روز بھی بارش کا سلسلہ جاری رہا۔ ہفتے کے روزگلشن اقبال،گلشن معمار، ناظم آباد، اورنگی ٹاؤن،گلستان جوہر، نارتھ کراچی اور سرجارنی ٹاؤن میں تیز ہواؤں کے ساتھ موسلا دھار بارش ہوئی البتہ گزشتہ روز کی نسبت بارش کا دورانیہ کم رہا۔
متاثرین کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت یا منتخب نمائندوں نے بے یارو مددگار چھوڑ دیا، جمع پونجی لگاکر جو گھر بنائے تھے وہ مشکل میں سائبان فراہم نہ کرسکے، کہ گھر کا تمام سازوسامان بارش کے پانی میں ڈوب گیا اور آئندہ چند روز تک نکاسی کی کوئی امید نہیں بجلی بھی بند ہے اس لیے رشتہ داروں کے گھروں میں منتقل ہونے پر مجبور ہیں۔