مچھ میں کوئلے کی کان میں مٹی کا تودہ گرنے سے کان کن جاں بحق

116

کوئٹہ (نمائندہ جسارت) بلوچستان کے علاقے مچھ میں کوئلے کی کان میں مٹی کا تودہ گرنے سے کان کن جاں بحق۔ ہفتے کی دوپہر کان کن مچھ کی مقامی کوئلہ کان میں کام کر رہے تھے کہ مٹی کا تودہ ایک کان کن پر گرا جس سے وہ موقع پر ہی جاںبحق ہوگیا۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی مائنز انسپکٹر مچھ جمعہ خان ریسکیو ٹیم کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے اور کان کن کی لاش کو ریسکیو ٹیم نے باہر نکال کر مچھ اسپتال پہنچایا، جہاں ضروری کارروائی کے بعد لاش ورثا کے حوالے کردی گئی۔