کوئٹہ، پولیس کی کارروائی میں قتل کے مقدمے میں مطلوب 2 ملزمان گرفتار

115

کوئٹہ (نمائندہ جسارت) پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے قتل کے مقدمے میں مطلوب 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ ندیم فلور ملزمیں کام کرنے والے محمد ابراہیم کو دوران ڈکیتی نامعلوم افراد فائرنگ کرکے قتل کرکے فرار ہوگئے تھے۔ گزشتہ شب ایس ایچ او اور ڈی ایس پی کی سربراہی میں پولیس نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے محمد ابراہیم کے قتل کے ملوث ملزم محمد اللہ کو گرفتار کرلیا جس کی نشاندہی پر پولیس نے چھاپا مار کر دوسرے ملزم حبیب اللہ کو بھی گرفتار کرلیا۔ ملزمان سے واردات میں استعمال ہونے والا پستول برآمد کرلیا۔ ملزمان سے مزید تفتیش کی جارہی ہے ۔