دنیا کا پہلا پُرتشدد کمپیوٹر گیم

433

دنیا کا پہلا پُرتشدد گیم ایکسیڈی کمپنی کا ڈیتھ ریس (Death Race) گیم ہے جو کہ 1975 کی ایک فلم پر مبنی ہے۔

ڈیتھ ریس گیم میں کھلاڑی کو اپنی اسکرین پر ایک چھوٹی سی گاڑی دکھتی تھی جسے وہ کنٹرول کرتا تھا اور باقی اسکرین پر سفید رنگ کے چھوٹے چھوٹے انسانی ساخت کے نقطے ہوا کرتے تھے جسے مارنا ہوتا تھا۔

انسان نما نقطوں کو مارنے پر وہ انسان صلیب کا نشان بن جایا کرتے تھے جو کہ عیسائیوں کے قبرستان میں قبروں کے سرہانے پر لگا ہوتا ہے اور یہی وہ وجہ تھی جس کی بنا پر اُس وقت کے سیاستدانوں اور صحافیوں نے شدید احتجاج کیا اور اسے نفسیات کیلئے مضر قرار دیا۔

باالآخر کمپنی کو یہ گیم ہمیشہ کیلئے ختم کرنا پڑا۔