ڈی آئی خان: 4 ملزمان گرفتار، اسلحہ و منشیات برآمد

125

ڈیرہ اسماعیل خان (اے پی پی) ڈیرہ پولیس نے سرچ آپریشن کے دوران بھاری مقدار میں چرس، ہیروئن اور کلاشنکوف برآمد کرکے 4 افراد کو گرفتار کرلیا۔ کلاچی پولیس نے علاقہ کوٹ بالا دستی میں ملزم موسیٰ خان کے مکان پر چھاپہ مار کر ایک کلو گرام سے زائد چرس، ملزم امیر حمزہ کے مکان سے ایک کلو چرس جبکہ ملزم نادر خان کے مکان سے ایک کلاشنکوف اور 15 کارتوس برآمد کرلیے۔ سٹی پولیس نے پوندہ گیٹ پر ملزم اعجاز کے قبضے سے 200 گرام ہیروئن برآمد کرکے گرفتار کرلیا۔ کینٹ پولیس نے بستی ڈیوالہ میں ملزم محمد فاروق محسود کے مکان میں چھاپہ مار کر ایک بندوق، ایک ریوالور اور 30 کارتوس برآمد کرلیے۔ صدر پولیس نے وزیرستان چوک پر ملزم صلاح الدین سکنہ رحمت کالونی کوئٹہ کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے 150 گرام آئس، ایک پسٹل نائن ایم ایم، 19 کارتوس اور ایک عدد کار برآمد کرلی۔ ٹائون پولیس نے اباشہید موڑ پر ملزم محمد سلیم کے قبضے سے ڈیرھ کلو گرام چرس برآمد کرکے اسے گرفتارکرلیا۔ تمام ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرکے انہیں حوالا ت میں بند کردیا گیا ہے۔