سوات: گھر میں رکھا بارود پھٹ گیا جانی نقصان نہیں ہوا

91

سوات (صباح نیوز) سوات کے علاقے کوکارئی کے علاقے کچا کوٹ جبہ میں سید ولد علی نے سڑک کے تعمیراتی کام کیلیے بارود لاکر بخت جہان ولد سید عثمان کی بیٹھک میں رکھا ہوا تھا جو اچانک پھٹ گیا، دھماکے سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا صرف 2 کمروں کو جزوی نقصان پہنچا، دھماکے کی اطلاع پر پولیس جائے وقوع پر پہنچ گئی اور واقعے کی رپورٹ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی۔