بلوچستان میں حالیہ بارشوں سے صوبے کے بیشتر ڈیم پانی سے بھرگئے

114

کوئٹہ (نمائندہ جسارت) بلوچستان میں حالیہ بارشوں سے صوبے کے بیشتر ڈیم پانی سے بھرگئے، میرانی اور شادی کور ڈیمز میں پانی کی سطح اسپیل وے کے قریب پہنچ گئی۔ پی ڈی ایم اے بلوچستان کی بارشوں کے بعد ڈیمز میں صورتحال سے متعلق رپورٹ جاری۔ حب ڈیم میں پانی کی گنجائش 350 فٹ ہے جس میں 323 فٹ پانی بھرچکا ہے، پانی کی گنجائش صرف 27 فٹ رہ گئی، تربت کے میرانی ڈیم میں پانی کی گنجائش 244 فٹ ہے، جس میں 237 فٹ پانی آچکا ہے۔ گوادر کے شادی کور ڈیم میں پانی کی گنجائش 36 فٹ ہے جو 27 فٹ بھر چکا ہے۔ بلوچستان کے ضلع ژوب کے سبکزئی ڈیم میں 25 فٹ، گوادر کے سوار ڈیم میں سولہ اور آکڑہ ڈیم میں 23 فٹ پانی بھرچکا ہے۔