سندھ کا کیپٹل ویلیو ٹیکس ختم کرنا قابل ستائش ہے،سردار طاہر

181

اسلام آباد ( میاں منیر احمد) تعمیراتی شعبے کے لیے مراعات کا اعلان کردیا گیا اور اب ایک بڑا مطالبہ تسلیم کرتے ہوئے کیپٹل ویلیو ٹیکس ختم کردیا گیا ہے جس سے تعمیرات کے
شعبے سے وابستہ 40 سے زاید صنعتوں کو فائدہ ہوگا، کیپٹل ویلیوٹیکس غیر منقولہ جائیداد کی لیز، خریدوفروخت، منتقلی پر وصول ہوگا، کیپٹل ویلیو ٹیکس ختم ہونے سے تعمیراتی صنعت، رئیل اسٹیٹ کو فروغ ملے گا۔ اسلام آباد میں فیڈریشن آف رئیلٹرز پاکستان کے صدر سردار طاہر محمود نے کہا کہ پورے پاکستان کے بعد اب سندھ کی صوبائی حکومت نے بھی فیصلہ کرلیا ہے اور تعمیرات کے شعبے سے وابستہ افراد اور تنظیمیں اس فیصلے کو سراہتی ہیں، ڈیفکلیریا کے ایجوکیشن سیکرٹری فہد جعفری نے میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ بل گزشتہ ہفتے کابینہ کے اجلاس میں پیش ہوا تھا اور کابینہ کی منظوری کے بعد اسمبلی میں لایا گیا، صوبائی حکومت کے فیصلے کو سراہتے ہیں اور یہ اقدام بہت اچھا ہے جس میں تعمیراتی شعبے کے لیے مراعات کا بھی اعلان کیا، جس سے 40 صنعتوں کو فائدہ ہوگا اور کیپٹل ویلیوٹیکس غیر منقولہ جائیداد کی لیز، خرید و فروخت، منتقلی پر وصول ہوگا۔ سندھ اسمبلی نے سندھ مالیات ترمیم بل 2020ء منظور کرلیا، بل کے تحت سندھ میں کیپٹل ویلیو ٹیکس ختم کردیا گیا اورکیپٹل ویلیو ٹیکس ختم کرنے کے لیے فنانس بل میں ترامیم کا فیصلہ کرلیا، سندھ فنانس ایکٹ کاترمیمی مسودہ اسمبلی سے منظوری اور گورنر کی توثیق کے بعد نافذ ہوجائے گا۔ فہد جعفری نے بتایا کہ ہم پر امید تھے کیونکہ اس سے قبل جولائی میں سندھ حکومت نے تعمیراتی صنعت میں ٹیکسز کم کرنے کا اعلان کیا تھا۔