حیدر آباد میں بارش،شہربھر میں بجلی کی سپلائی معطل

129

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) حیدرآباد اور گرد نواح میں بارش،شہر بھر میں بجلی کی سپلائی معطل۔ حیدرآباد اور گردونواح میں بارش کا سلسلہ جاری رہا۔ بارش کے آغاز کے ساتھ شہر کے بیشتر علاقوں میں بجلی کی سپلائی معطل ہوگئی جو کہ رات گئے تک بحال نہیں ہوئی تھی۔ بارش کے بعدپہلے سے متاثرہ علاقوں میں صورتحال مزید خراب ہوگئی۔ دو روز سے بارش کا سلسلہ بند تھا، اس دوران
واسا کی جانب سے نکاسی آب کا کام مکمل نہیں کیا گیا جس کے باعث بیشتر علاقوں میںبرسات اور سیوریج جمع تھا۔ شہر کے گلی محلوں، بازاروں میں صورتحال انتہائی خراب ہوچکی ہے کئی علاقوں میں عوام گھروں سے نکلنے سے قاصر ہیں ۔