مرحوم حاصل بزنجو کی نشست کوخالی قراردے دیاگیا

89

اسلام آباد(صباح نیوز)الیکشن کمیشن نے مرحوم سینیٹر میر حاصل بزنجو کی نشست کو خالی قرار دے دیا۔ذرائع کے مطابق ڈپٹی کمشنر خضدار نے حاصل بزنجو کی وفات کے بارے میںالیکشن کمیشن کو آگاہ کیا، جس پر الیکشن کمیشن نے میر حاصل بزنجو کی نشست کو خالی قرار دیا۔ سینیٹ کی خالی نشست پر30 دن کے اندر الیکشن کرانے ہوتے ہیں، بلوچستان کی خالی نشست پر30 دن کے اندر الیکشن ہوں گے، سینیٹ سیکرٹریٹ کو بھی آگاہ کردیا ہے۔