ڈگری (نمائندہ جسارت) ڈگری تعلقہ میں سی آئی اے پولیس اور مقامی پولیس کی مشترکہ کارروائی، کروڑوں روپے مالیت کا انڈین گٹکا، سفینہ برآمد، ڈرائیور گرفتار۔ سی آئی اے پولیس میرپور خاص کے ایس آئی عنایت علی زرداری کی سربراہی میں ڈگری تعلقہ کی ٹنڈو جان محمد پولیس کے ایس ایچ او عبدالمجید گورگیج نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے ضلع بدین سے اسمگل ہونے والی کروڑوں روپے کی منشیات سے بھرے ٹرک پر چھاپا مار کر ڈرائیور سعید پٹھان کو گرفتار کرلیا۔ ملزم کے قبضے سے 66 بوروں میں چھپا کر اسمگل ہونے والی منشیات جس میں 200 سفینہ کے بورے میں 1005000 پڑیاں، 66 بوروں میں 1650 کلو گرام غیر قانونی طور پر اسمگل شدہ چھالیہ برآمد کرلی۔ ملزم کیخلاف مقدمہ ٹنڈو جان محمد تھانے میں درج کرلیا گیا۔ ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے۔