اسلام آباد (آن لائن) مسلم لیگ(ن) کے رہنما اور سابق وزیر قانون پنجاب رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہنواز شریف پہلے سے بہت بہتر ہیں، ڈاکٹرز علاج کر رہے ہیں ڈاکٹر جب مشورہ دیں گے وہ واپس آجائیں گے، نواز شریف بیماری کی وجہ سے بیرون ملک گئے تھے، میڈیکل بورڈ اور حکومتی ذمے داران کے بیانات موجود ہیں، اگر وہ ڈیل کے تحت گئے ہیں تو اجازت کس نے دی؟ اپنے ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ اجازت تو حکومت اور کابینہ نے دی تھی، نوازشریف
نے تو انکار کردیا تھا کہ گارنٹی اگر دینی ہے تو میں ایسے نہیں جانا چاہتا۔ نااہل اور نالائقوں کا ٹولہ اپنے ہی بیان کی تردید کررہا ہے۔ نوازشریف کی صحت ٹھیک نہیں تھی تاہم اب پہلے سے بہت بہتر ہیں۔ نوازشریف اپنی مرضی سے اپنے وقت پر اور جب علاج مکمل ہوگا تو واپس آئیں گے۔