اسرائیل میں عباسی دورِ خلافت کے سکے دریافت

404

حالیہ دونوں میں اسرائیل میں ایک جگہ کھدائی کے دوران عباسی دورِ خلافت کے 425 سونے کے سکے ملے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق چند اسرائیلی نوجوان جو کہ آثارِ قدیمہ کی جگہ پر کھدائی میں مصروف تھے ان کو 1100 سال پرانے عباسی دورِ خلافت میں استمال ہونے والے سونے کے سکے ملے جو کہ کسی بھی تخریبی عمل سے محفوظ اور صحیح سالم ہیں۔

اسرائیل نے نامعلوم وجوہات کی بنا پر دریافت شدہ سکوں کے مقام کی تاحال نشاندہی نہیں کی ہے تاہم سکوں کو دریافت کرنے والے نوجوانوں میں سے ایک کا کہنا تھا کہ صدی پرانے ایسے خزانے کو دریافت کرنا ہمارے لئیے بہت خوشی کی بات ہے۔