نیویارک: امریکی حکام نے کہا ہے کہ پیر کو اسرائیل سے عرب امارات پہلی پرواز جائے گی جس میں امریکی و اسرائیلی وفود شامل ہوں گے۔
غیر ملکی نیوز ایجنسی کے مطابق پرواز اسرائیل کی ایل آل ائیر لائن سے متوقع ہے جس میں امریکی حکام کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے داماد جاریڈ کرشنر، مشیرِ اعلیٰ اور مشیر برائے قومی سلامتی رابرٹ اوبرائن شامل ہوں گے۔
دوسری جانب اسرائیلی وفود میں محکمہ ایوی ایشن، بینکنگ، فلکیات اور صحت کے ماہرین شامل ہوں گے۔
اسرائیلی صدارتی دفتر کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ابوظہبی میں اماراتی و اسرائیلی حکام کی اس ملاقات کا مقصد محکمہ ایوی ایشن، سیاحت، تجارت، معیشت، توانائی، صحت اور دفاع میں دو ریاستوں کے درمیان تعاون کو مستحکم کرنا ہے۔