بھارتی ریاست مہاراشٹر میں 5 منزلہ عمارت گر گئی جس کے تلے کئی افراد دب گئے۔ دبے افراد میں ایک 6 سالہ بچہ جسے بخیر و عافیت بچا لیا گیا ہے، ملبے تلے اندھیرے میں اللہ سے پانی مانگتا رہا تھا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق مہاراشٹر میں 5 منزلہ عمارت منہدم ہوگئی جس میں کئی لوگوں کے ابھی بھی دبے ہونے کا خدشہ ہے تاہم اس دوران ایک معصوم 6 سالہ بچے کو نکال لیا گیا ہے۔
بچے کی ایک ویڈیو بھی سامنے آئی ہے جس میں بچے نے لوگوں کو بتایا کہ وہ ملبے تلے پانی مانگ رہا تھا۔ جب اُس سے پوچھا گیا کہ وہ کس سے پانی مانگ رہا تھا تو اُس نے جواب دیا اللہ سے جس پر لوگوں نے جواب دیا کہ اللہ تعالیٰ سب دیکھ رہے ہیں۔ وہ سب دیں گے۔