مقبوضہ کشمیرمیں دھماکا،ایک بھارتی فوجی ہلاک،2 زخمی

131

سری نگر(مانیٹرنگ ڈیسک )مقبوضہ کشمیر کے ضلع بارہ مولا میں ہونے والے بم دھماکے میں بھارتی فوج کا ایک اہلکار ہلاک اور 2 شدید زخمی ہوگئے۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے ضلع بارہ مولا میں مٹی کے تیل کی پائپ لائن میں دھماکے سے پورا علاقہ لرز اْٹھا۔ دھماکے میں بھارتی فوج کے3 اہلکار شدید زخمی ہوگئے۔ریسکیو ادارے نے اہلکاروں کو قریبی ملٹری اسپتال منتقل کیا جہاں ایک زخمی نے دوران علاج دم توڑ دیا جب کہ دوسرے زخمی کی حالت بدستور تشویشناک ہے۔ہلاک ہونے والے اہلکار کی شناخت منیش کے نام سے ہوئی ہے جب کہ زخمی اہلکار صوبیدار تری ناتھ ہے۔ دونوں جگو پوسٹ پر تعینات تھے جہاں سے مٹی کے تیل کی پائپ لائن گزر رہی تھی۔دھماکے کے تحقیقات کے لیے ایک کمیٹی تشکیل دیدی گئی ہے جب کہ متعلقہ تھانے میں مٹی کے تیل کے ذخیرہ اندوزوں کے خلاف ایف آئی آر بھی درج کرائی گئی ہے تاہم کسی قسم کی گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی۔