لسبیلہ‘ انتظامیہ کی بروقت کارروائی نے زائرین کو ڈوبنے سے بچا لیا

133

لسبیلہ (نامہ نگار) درگاہ شاہ نورانی کے زائرین کی بس ویراب ندی کے سیلابی ریلے میں بہہ گئی تاہم انتظامیہ اور مقامی لوگوں نے بروقت کارروائی کرکے زائرین کو ڈوبنے سے بچا لیا‘ زائرین درگاہ کی زیارت کرکے واپس آرہے تھے۔ لیویز فورس ذرائع کے مطابق زائرین کا تعلق ٹھٹھہ سے ہے‘ ویراب ندی میں سیلابی ریلے کی وجہ سے شاہ نورانی کا زمینی راستہ منقطع ہوگیا ہے۔