ہاڑی گہل(صباح نیوز) کنونیئر کل جماعتی کشمیررابطہ کونسل وچیئرمین پبلک اکاونٹس کمیٹی عبدالرشید ترابی نے کہاہے کہ نریندرمودی کی انسانیت کش پالیسیوں کی وجہ سے ہندوستان کے اندر اور پاکستان بنے گے،کشمیرکی آزادی اور نظام عدل کا قیام ہمار امشن ہے،میرٹ کی بنیاد پر این ٹی ایس اور پبلک سروس کمیشن کے ذریعے غریبو ںکے بچوں کے لیے ملازمت کے دروازلے کھلوائے جس پر مجھے دلی اطمینان ہے،غریبوں کے بچوں کو 73برسوں میں پہلی مرتبہ میرٹ پر بغیر سفارش او ررشوت کے ملازمتیںملیں،جماعت اسلامی ایسا نظام اور معاشرہ قائم کرنا چاہتی ہے جس میں حق دار کو حق ملے ،تھانے اور کچہریاں خوف کا نشان بننے کے بجائے عوام کی محافظ بنے ،جماعت اسلامی نے کشمیرکی آزادی اور نظام کی اصلاح کے لیے مسلم لیگ ن کے ساتھ سیاسی مفاہمت کی ،محکموں کے اندر اصلاح احوال کی پوری کوشش کررہاہوں۔ان خیالات کااظہارانہوںنے جماعت اسلامی کے زیر اہتمام سلوٹ میں شمولیتی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔اس موقع پر درجنوں افراد نے خاندانوں سمیت جماعت اسلامی میں شامل ہونے کا اعلان کیا ۔عبدالرشید ترابی نے نئے شامل ہونے والوں سے حلف لیا،اس موقع پر پختہ سڑک کا افتتاح کیا۔تقریب سے سردارتنویر،سردار آصف اور دیگر قائدین نے خطاب کیا۔عبدالرشید ترابی نے کہاکہ جماعت اسلامی میں موروثیت اور اجارہ داری نہیں ہے ،میں خاص کرنوجوانوں سے کہتا ہوں کہ وہ جماعت اسلامی میں شامل ہوکر اپنا کردارا دا کریں دنیا میں جہاںبھی کوئی انقلاب یاتبدیلی آئی ہے وہاں کے نوجوانوںنے ہراول دستے کا کردار ادا کیاہے ۔انہوںنے کہاکہ نوجوانوں کے حقوق کی جنگ ہر سطح پر لڑی ہے اور آئند ہ بھی لڑتے رہیں گے۔