ملیر ندی میں امدادی کام کے دوران فیصل ایدھی کی کشتی الٹ گئی

163

کراچی(اسٹاف رپورٹر) کراچی کے بیچوں بیچ گزرنے والی ملیر ندی میں طغیانی کے باعث امدادی کاموں کے لیے موجود ایدھی فاؤنڈیشن کے سربراہ فیصل ایدھی کی کشتی ڈیفنس کے قریب ملیر ندی میں الٹ گئی ہے۔

پی ٹی آئی کے ترجمان کے مطابق فیصل ایدھی پی ٹی آئی کے رکن اسمبلی راجہ اظہر کے ہمراہ ملیر ندی میں کشتی میں سوار ہوکر گشت کر رہے تھے اور کسی ممکنہ شخص کی مدد کے لیے یہ 5 افراد کشتی میں سمندر کی طرف جا رہے تھے کہ ڈیفنس کے قریب کشتی الٹ گئی۔

ترجمان کے مطابق کشتی میں سوار فیصل ایدھی، راجہ اظہر اور دیگر افراد ڈوب رہے تھے کہ انہیں ماہی گیروں کی ایک کشتی میں سوار ماہی گیروں نے بچا لیا اور محفوظ مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔