اب کریں “فیس بک شاپ” کے ذریعے خریداری

297

سماجی رابطوں کی مقبول ترین ایپ فیس بک نے حال ہی میں ایک نیا ٹیب متعارف کرایا ہے جس کا نام ‘فیس بک شاپ’ ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق فیس بک کی زیر ملکیت کمپنی انسٹاگرام کی جانب سے یہی فیچر جولائی میں متعارف کرایا گیا تھا۔

اب فیس بک کی جانب سے یہ ٹیب ایپ میں شامل کیا گیا ہے، اس ٹیب کے ذریعے صارفین جس بھی برانڈ کے پیج کو کھولیں گے اور وہاں سے کوئی چیز خریدنا چاہیں گے تو اس کے لیے انہیں برانڈ کی ویب سائٹ نہیں کھولنا پڑے گی۔

اس سے قبل صارفین اگر فیس بک پر کسی برانڈ کے پیج کو کھولتے تھے اور وہاں سے خریداری کے لیے انہیں اس برانڈ کی آفیشل ویب سائٹ کھولنا پڑتی تھی لیکن اب فیس بک نے اس طریقہ کار کو بے حد آسان بنا دیا ہے۔

اب صارفین فیس بک ایپ پر ہی ہی خریداری کر سکیں گے اور کسی بھی پروڈکٹ کی تفصیلات جاننے کے لیے وہ میسنجر کے ذریعے سیلر سے بھی رابطہ کرسکیں گے۔

فیس بک کا یہ ٹیب فی الحال امریکا میں زیر آزمائش ہے جسے جلد دنیا بھر کے صارفین کے لیے بھی پیش کیا جائے گا۔