سابق وزیراعلیٰ سندھ سیّد قائم علی شاہ کے بڑے بیٹے انتقال کر گئے

273

کراچی(اسٹاف رپورٹر)سابق وزیراعلیٰ سندھ اور پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما سیّد قائم علی شاہ کے بڑے بیٹے انتقال کر گئے۔طویل علالت کے باعث کراچی کے نجی ہسپتال میں زیر علاج رہنے والے سیّد مظفر علی شاہ طویل علالت کے باعث کراچی میں انتقال کر گئے، سیّد قائم علی شاہ اور سیّدہ نفیسہ شاہ خیرپور پہنچ گئے۔

سید مظفر علی شاہ کو آج رات جی جیلانی قبرستان میں سپرد خاک کیا جائے گا، سید قائم علی شاہ اور نفیسہ شاہ سے پیپلز پارٹی کے چئیر بلاول بھٹو وزیر علی سندھ سید مراد علی شاہ، منظور حسین وسان نے ٹیلی فون پر افسوس کا اظہار کیا۔

بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ قیادت سمیت پوری پارٹی آپ کے غم میں برابر کی شریک ہے، دعاگو ہوں، اللہ تعالیٰ مرحوم مظفر علی شاہ کو جنت الفردوس اور سوگوار خاندان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔