‘پاکستانی کھلاڑیوں کا کرولی کو مبارکباد دینا بہترین لمحا تھا’

308

انگلینڈ کے سابق کپتان ناصر حسین نے کورونا وائرس کے باوجود پاکستان کی آمد پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کی ایک ایسے ماحول میں انگلینڈ آمدکہ جب یہاں کوویڈ19 کی وباء پھیل رہی تھی، یقیناًایک قابل ستائش عمل ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس سیریز کے دوران پاکستان نے بہت اچھی کرکٹ کھیلی مگر شاید اس ٹیم میں ایک بیٹسمین کی کمی رہ گئی۔

سابق انگلش کپتان نے کہاکہ ان کے لیے سب سے حسین لمحہ وہ تھاکہ جب آخری ٹیسٹ میچ میں زیک کرولی 267 رنز بناکرآؤٹ ہوئے تو پویلین واپس لوٹنے  پر مہمان ٹیم کے کھلاڑیوں نے جس طرح ان کی حوصلہ افزائی کی، یہاں تک کہ پاکستان ٹیم کی بالکونی میں کھڑےتمام لیجنڈز حتیٰ کہ کمنٹری باکس میں موجود وسیم اکرم نے  بھی زیک کرولی کے لیے تالیاں بجائیں۔

 ناصر حسین نے کہا کہ مجموعی طور پر سیریز ایک اچھے ماحول میں مکمل ہوئی جس پر انہیں خوشی ہے۔