پاکستان میں الیکٹرک بسیں کب چلیں گی؟ فواد چوہدری نے بتادیا

602

اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنا لوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ ‘پاکستان میں الیکٹرک بسیں لانے کے لیے  اسٹریجٹک الائنس آج ہوگا’۔

وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنا لوجی فواد چوہدری نے ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں کہا ہے کہ  ایک اور وعدے کی تکمیل کی طرف بڑا قدم، ڈائوو پاکستان اور سکائ ول کمپنی کے درمیان پاکستان میں الیکٹرک بسیں لانے کا اسٹریجٹک الائنس آج ہوگا۔

فواد چوہدری نے مزید کہا کہ  پاکستان میں 3 سالوں کے دوران بسوں کی مکمل مینوفیکچرنگ شروع کردے گا۔

اس سے قبل وفاقی وزیرنے ملک میں الیکٹرک رکشے اور موٹر سائیکل لانے کا اعلان کیا تھا۔