ڈپٹی کمشنر سجاول عوام کو وزیر اعلیٰ سے دور رکھنے میں کامیاب

107

سجاول (نمائندہ جسارت) وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کے سجاول کے دورے سے عوام کو کوئی بھی فائدہ نہ ہوا، عوام اور صحافیوں کو ڈپٹی کمشنر سجاول محمد اسماعیل نے کہا کہ سید مراد علی شاہ ناگن سیم نالے کے دورے کے بعد ڈپٹی کمشنر آفس سجاول میں ایم پی ایز اور ایم این ایز کے علاوہ دیگر عوامی نمائندوں سے ملاقات کریں گے۔ اس سلسلے میں لوگوںکی بڑی تعداد وزیر اعلیٰ سندھ کا انتظار کرتی رہی، وزیراعلیٰ پروگرام کے مطابق ناگن سیم نالے کے دورے پر پہنچے جہاں پر ایم پی ایز اور ایم این ایز پہلے سے استقبال کے لیے موجود تھے مگر مراد علی شاہ نے ایم این اے ایاز شاہ شیرازی اور ڈپٹی کمشنر کے سواکسی بھی عوامی نمائندے سے ملاقات نہ کی۔ وزیر اعلیٰ کے سجاول کے دورے کا دورانیہ صرف 10 منٹ تک تھا۔ اس پورے کے وقت عوام کو ڈپٹی کمشنر اسماعیل میمن کے خلاف شکایات کرنا تھی جو 2 سال سے سجاول کے عوام کے لیے عذاب بنے ہوئے ہیں اور اپنی شکایات کا پتا چلتے ہی انہوںنے عوام کو اپنے آفس میں اجلاس کا بہانہ بناکر وزیر اعلیٰ سندھ اور عوام کو چکما دینے میں کامیاب ہوگئے۔