مودی حکومت کا مقبوضہ کشمیر میں 5روزکے اندر ڈومیسائل جاری کرنے کا حکم

115

سرینگر(اے پی پی) نریندر مودی کی سربراہی میں قائم بھارتیہ جنتاپارٹی کی فسطائی بھارتی حکومت نے غیر قانونی طو رپر اپنے زیر قبضہ جموںوکشمیر میں ڈومسائل اسناد کی اجرائیگی کے عمل میں تیزی لائے ہوئے متعلقہ حکام کو ہدات کی ہے کہ وہ درخواست دہندگان کوہفتے کے پانچ دفتری ایام میں مذکورہ سرٹیفکیٹ کی فراہمی یقینی بنائیں۔کشمیر میڈیاسروس کے مطابق جموں وکشمیر کے محکمہ جنرل ایڈمنسٹریشن نے اس سلسلے میں باضابطہ طور پر ایک حکمنامہ جاری کیا ہے جس میں کہا گیا کہ متعلقہ حکام درخواست موصول ہونے کے بعد پانچ ورکنگ ایام ( کام کرنے کے پانچ دن) میں ڈومیسائل اسناد جاری کریں۔ قبل ازیں ڈومسائل سرٹیفکیٹ کی اجرائیگی کے لیے پندرہ روز مقرر کیے گئے تھے۔ یاد رہے کہ بھارت نے اپنے زیر قبضہ جموںوکشمیر میں رواں برس مئی میں نئے ڈومیسائل قوانین نافذ کر دیے ہیںجنکے تحت کشمیر کے اصل باشندوں کے ساتھ ساتھ بھارتی ہندوئوں کوبھی یہاں کے ڈومیسائل سرٹیفکیٹس فراہم کیے جارہے ہیں جس کا بنیادی مقصد کشمیر میں میں آبادی کے تناسب کو تبدیل کرنا ہے۔