سوات :پن بجلی کے 2منصوبے شروع کرنے کا فیصلہ

86

پشاور(آن لائن)عالمی بینک نے خیبرپختونخوا میںتوانائی کے شعبے کی ترقی کیلیے450ملین ڈالرکی مالی معاونت کی فراہمی پر اتفاق کرتے ہوئے ضلع سوات میں پن بجلی کے 2منصوبو ںگبرال کالام ہائیڈروپاورپروجیکٹ88میگاواٹ اورمدین ہائیڈرو پاورپروجیکٹ157میگاواٹ کی تعمیرپن بجلی کے 2منصوبے شروع کرنے کا فیصلہ کیاہے جن سے مجموعی طورپر245میگاواٹ بجلی پیداکی جائے گی جس سے صوبے کوسالانہ اربوں روپے کی آمدن ہوگی ۔ اس سلسلے میں عالمی بینک کے سینئرانرجی اسپیشلسٹ محمدثاقب کی سربراہی میںمشن نے مشیر توانائی خیبر پختونخوا حمایت اللہ خان سے اجلاس منعقدکیا جس میں سیکرٹری توانائی محمدزبیرخان، ورلڈبینک توانائی منصوبوں کے فوکل پرسن انجینئر محمد فراز،پروجیکٹ ڈائریکٹرگبرال پاورپروجیکٹ عزیز احمدسمیت اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔