پلوامہ حملہ: مولانا مسعود اظہر کےخلاف چارج شیٹ عدالت میں داخل

62

سری نگر (آن لائن) بھارتی تحقیقاتی ایجنسی این آئی اے نے جیش محمد کے سربراہ مسعود اظہر سمیت19 افراد کے خلاف چارج شیٹ خصوصی عدالت میں داخل کر دی ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق پلوامہ خود کش حملے
کے18ماہ بعد 13 ہزار 5 سو صفحات کی چارج شیٹ فائل کی گئی ہے۔ اس چارج شیٹ میں جیش محمد کے سربراہ مولانا مسعود اظہر سمیت19افراد کے نام بطور ملزمان شامل کیے گئے ہےں۔ چارج شیٹ میں جیش محمد چیف کے علاوہ ان کے بھائی عبدالرﺅف اصغر اور عمار علوی اور بھتیجے عمر فاروق کے نام شامل کیے گئے ہیں۔ یاد رہے کہ 14 فروری 2019ءکو پلوامہ کے لیتھہ پورہ علاقے میں ہونے والے خود کش حملے میں سی آر پی ایف کے40 جوان ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے تھے۔ اس حملے کے بعد بھارت اور پاکستان کے تعلقات میں بہت زیادہ تلخی آگئی تھی۔ اس چارج شیٹ میں پاکستان کے ملوث ہونے کا الزام لگایا گیا ہے۔