اخبار اور ویب سائٹ کے مالک کی بلیک میلنگ کیخلاف کارروائی کی جائے، عبدالستارشیخ

61

حیدر آباد (اسٹاف رپورٹر) سماجی تنظیم دی انٹرگیٹیو ہیومن رائٹس برائٹ، برائٹ فیچر ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن سندھ کے جنرل سیکرٹری عبدالستار شیخ، چیئرمین اقبال احمد ترک، عبدالقیوم عباسی ودیگر نے حیدر آباد پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ حیدر آباد سے شائع ہونے والے ایک اخبار اور ویب سائٹ کے مالک خالد محمود صدیقی گزشتہ سال سے دفتر میں ناجائز طور پر بلیک میل کررہے ہیں اور ایک لاکھ روپے طلب کررہے ہیں، نہ دینے پر غیر اخلاقی اور غیر سنجیدہ رویہ اختیارکرتے ہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ بلیک میلر کیخلاف کارروائی عمل میں لائی جائے۔