افغانستان سے بہتر تجارتی تعلقات چاہتے ہیں، شاہ فرمان

55

پشاور(آن لائن)گورنر خیبرپختونخوا شاہ فرمان نے کہاہے کہ افغانستان اور پاکستان برادر اسلامی ملک ہیںاوردونوں ممالک کے عوام مذہبی،ثقافتی اور نسلی رشتوں میں بندھے ہوئے ہیں۔یہ بات انہوں نے بدھ کے روزگورنرہا¶س میں پشاور میں تعینات افغان قونصل جنرل نجیب اللہ احمد زئی سے ملاقات کے دوران کی۔ملاقات میں باہمی دلچسپی کے مختلف اُمور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔گورنرشاہ فرمان کا کہناتھاکہ جغرافیائی حیثیت کے باعث افغانستان میں امن پاکستان بالخصوص خیبر پختونخوا کے لیے نہایت اہمیت کا حامل ہے اورپاکستان افغانستان کے ساتھ دو طرفہ ثقافتی و تجارتی تعلقات کو فروغ دینے کے خواہاں ہیں۔اس موقع پر افغان قونصل
جنرل نے گزشتہ کئی سالوں سے افغان مہاجرین کی مہمان نوازی کرنے پر حکومت پاکستان اور خصوصاً خیبرپختونخوا حکومت کا شکریہ ادا کیا۔