راولپنڈی کے نشیبی علاقے زیرآب‘ متعلقہ اداروں میں الرٹ

107

راولپنڈی(آن لائن)ملک بھر کی طرح راولپنڈی میں بھی مون سون کی بارشوں سے دریائے سواں ، نالہ کانسی اور کورنگ سمیت دیگر برساتی نالوں کے علاوہ راولپنڈی کے اندرونی11نالے بھی بھر جانے سے راولپنڈی کے مضافات کی نشیبی آبادیاں بھی پانی کی لپیٹ میں آنا شروع ہو گئیں جبکہ کوٹلی ستیاں میں لینڈ سلائیڈنگ سے موضع چھینٹ کے علاقے کا راولپنڈی سے زمینی رابطہ منقطع ہو گیا ‘ سیلابی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ضلعی انتظامیہ نے الرٹ جاری کر دیا ہے جبکہ تمام متعلقہ اداروں کو24گھنٹے الرٹ رکھتے ہوئے عملے کی چھٹیاں بھی منسوخ کر دی گئی ہیں ۔