افغانستان میں لاپتا 2امریکیوں کی بازیابی کیلیے 50 لاکھ ڈالر کا انعام

133

واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکی محکمہ خارجہ نے افغانستان میں لاپتا ہونے والے اپنے 2 شہریوں کا سراغ لگانے یا ان کی بازیابی میں معاون معلومات فراہم کرنے والوں کے لیے 50 لاکھ ڈالر انعام کا اعلان کیا ہے۔ ان میں سے ایک امریکی شہری کا نام پال اوربی بتایا گیا ہے۔ اس کی عمر 77 سال ہے اور وہ 2014ء میں پاکستان کی سرحد کے قریب افغانستان کے مشرقی صوبے خوست میں لاپتا ہوگیا تھا۔ اس وقت وہ حقانی نیٹ ورک کے سربراہ کا انٹرویو کرنے کی کوشش کررہا تھا۔ افغانستان میں لاپتا دوسرے امریکی کا نام پال فریریچس ہے۔ اسے فروری 2020ء میں اغوا کیا گیا تھا۔