وزیراعظم کی ویڈیو لنک کے ذریعے گورنر ہاؤس سندھ میں اعلیٰ سطحی اجلاس

333

کراچی (اسٹاف رپورٹر)وزیراعظم عمران خان کی زیرِ صدارت ویڈیو لنک کے ذریعے گورنر ہاؤس سندھ میں اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں تحریک انصاف کے سندھ سے منتخب اراکین قومی و صوبائی اسمبلی نے شرکت کی ہے۔

اجلاس میں گورنر سندھ عمران اسماعیل نے وزیراعظم عمران خان کو صوبہ بالخصوص کراچی کے حالات پر بریفنگ دی۔ گورنر سندھ نے وزیراعظم کو حالیہ بارشوں سے پیدا ہونے والی صورتحال سے آگاہ کیا۔

اجلاس میں وزیراعظم نے منتخب اراکین کو اپنے اپنے حلقوں میں رلیف کے کاموں میں حصہ لینے اور اپنے حلقے نہ چھوڑنے کی ہدایت کی۔

وزیراعظم نے منتخب اراکین کو اپنے اپنے حلقوں میں لوگوں کو راشن اور ضروری اشیاء کی دستیابی کو ممکن بنانے پر بھی زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ منتخب اراکین ریسکیو ٹیموں کی ہر ممکن مدد کریں۔

انہوں نے مزید کہا کہ کراچی کی عوام کو اس مشکل گھڑی میں تنہا نہیں چھوڑیں گے۔ وزیراعظم نے کہا کہ کراچی کے مسائل کے حل کے لئے جامع حکمت عملی بنائی جاری ہے۔