جاپان کے وزیراعظم مستعفی ہو گئے

275

جاپانی وزیراعظم شنزو آبے عہدے سے مستعفی ہوگئے۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق جاپانی وزیراعظم خراب صحت کے باعث مستعفی ہوئے ، شنزو آبے گزشتہ کئی سالوں سے علیل ہیں، شنزو آبے جاپان کے طویل ترین وزیراعظم رہے۔

حکمراں جماعت لبرل ڈیموکریٹک پارٹی (ایل ڈی پی) کے حکام نے اس بات کی تصدیق کر دی ہے۔

سنہ 2012 میں وزارتِ عظمیٰ کا حلف اٹھانے کے بعد رواں ہفتے وہ جاپان کے طویل ترین عرصے تک عہدے پر رہنے والے وزیرِ اعظم بن گئے۔

وزیرِ اعظم آبے انتہائی قدامت پسند اور قوم پرست شہرت رکھتے ہیں، جبکہ معاشی ترقی اور اپنی جارحانہ معاشی پالیسی کے لیے بھی مشہور ہیں جسے اب ‘آبینامکس’ کہا جاتا ہے۔